چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ای اسٹامپ سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ای گورننس وژن کے تحت ضلع سوات میں ای اسٹامپ سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ ای اسٹامپ پیپر کا اجرا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے نیشنل بینک سیدوشریف برانچ سے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبد الطیف، نیشنل بینک اور بورڈ آف ریوینیو کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اے ڈی سی سوات سہیل احمد نے کہا کہ ای اسٹامپ پیپر کے اجرا سے شفافیت آئے گی اور پرانی تاریخوں میں سٹامپ پیپر کا اجرا بند ہو جائے گا۔ جائیداد کی خرید وفروخت کے تنازعات کا تدارک ممکن ہوسکے گا۔ جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی اور دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا۔ ای گورننس وژن کے تحت ضلع سوات میں ای اسٹامپ سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ای اسٹامپ پیپر کا اجرا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے نیشنل بینک سیدوشریف برانچ سے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبد الطیف، نیشنل بینک اور بورڈ آف ریوینیو کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اے ڈی سی سوات سہیل احمد نے کہا کہ ای اسٹامپ پیپر کے اجرا سے شفافیت آئے گی اور پرانی تاریخوں میں سٹامپ پیپر کا اجرا بند ہو جائے گا۔ جائیداد کی خرید وفروخت کے تنازعات کا تدارک ممکن ہوسکے گا۔ جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی اور دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا۔

Related posts

سوات، وی آئی پیز وغیرہ سے پولیس سیکورٹی کی واپسی کا سلسلہ شروع

Ba Khabar Swat

سوات، پہلی خاتون صحافی شائستہ حکیم بھی کورونا کا شکار

Ba Khabar Swat

بنڑ، بھائی کے ہاتھوں مقامی فنکارہ بہن قتل کردیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment