Swat

سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر کا مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما عبدالرحیم نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے ان سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبدالرحیم اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کے ساتھ کئی عرصہ سے پارٹی کی تنظیم نو سمیت دیگر امور پر اختلافات چلے آرہے تھے جس پرعبدالرحیم نے ن لیگ کی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور باقاعدہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ان سے مسلسل رابطے رکھے ہوئے ہیں۔ کیونکہ ماضی میں عبدالرحیم پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں سے تھے۔ امکان ہے کہ عبدالرحیم دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں