سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی یونین کونسل گلی باغ میں ضلع کونسلر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی دو حصوں میں بٹ گئی۔ پی ٹی آئی کے شجاعت علی خان کے خلاف پی ٹی آئی ہی کے ریاض احمد میدان میں آگئے۔ سابق ضلع کونسلر محمد زیب خان نے بھی آزاد امیدوارکے لئے مہم شروع کردی۔ متحدہ اپوزیشن نے ن لیگ کے سہراب خان کی حمایت کردی۔ 23 دسمبر کوہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے 4 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست صوبائی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پی ٹی آئی کے ضلع کونسلر محمد زیب خان کے استعفے سے خالی ہوگئی تھی جس پر 23 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ اس معرکے کے لئے تحریک انصاف نے شجاعت علی خان کو ٹکٹ جاری کردیا، تو محمد زیب خان آزاد امیدوار ریاض احمد کو میدان میں لائے جس کے بعد پی ٹی آئی دو واضح حصوں میں بٹ گئی ۔ دوسری طرف متحدہ اپوزیشن نے ن لیگ کے سہراب خان کی حمایت کردی ۔
Swat
