(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے ایف بی آر، محکمہ ایکسایز اور کیپرا سمیت دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے طرف سے یکم جولائی 2024ء سے ٹیکس کی نفاذ کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور عوام اور منتخب نمائندوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسی بھی قسم کی ٹیکس کی نفاذ کی کوششوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں۔ ان خیالات کا اظہار سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان اور سابق ناظم سیدو شریف ڈاکٹر خالد محمود خالد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن پسماندہ، شورش زدہ اور آفت زدہ علاقہ ہے اور اس غریب اور مراعات سے محروم علاقے میں کسی بھی قسم کے ٹیکس کا نفاذ یہاں کے غریب اور بے روزگار عوام کے ساتھ تاریخی زیادتی ہوگی۔
