سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن سے تبدیل ہونے والے پاک فوج کے جی او سی میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہا ہے کہ میں اپنا دل سوات میں چھوڑ کر جارہا ہوں، سوات کے عوام نے جو عزت بخشی ہے اس کو کبھی نہیں بھلا پاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ملاکنڈ سید ظہر الاسلام اور ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان کی جانب سے دئے گئے الوادعی ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ظہر الاسلام، ڈی آئی جی اختر حیات خان اور ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے بھی خطاب کیا۔ میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہا کہ یہاں پرجتنا عرصہ گزارامیرا مقصد صرف اور صرف یہاں پر امن کو برقرار رکھنا اور عوام کی خدمت کرنا تھا جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور میں یہاں سے سرخرو ہوکے جارہا ہوں
