سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سو ات میں کورونا وائرس کے سو دن مکمل ہونے پر اس مرض میں خدمات سر انجام دینے والے سرکاری اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب اسلم رضا، ڈی ایچ او محمد اکرام شاہ نے بھی شرکت کی۔ کمشنر کے دفتر میں ان اہلکاروں کو سوات لیویز نے سلامی پیش کی۔ خدمات سر انجام دینے والے اہلکاروں کو پھولوں کے گلدستے، توصیفی اسناد دی گئیں اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Swat
