Swat

جماعت اسلامی سوات نے ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی سوات نے ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا۔ مولانا مفتی شیر محمد کو دوبارہ جنرل سیکرٹری، حافظ اسراراحمد، نوید اقبال، محمد ابراہیم شاہ، حاجی فضل واحد اور فرمان علی کو ضلعی نائب امرا اور ڈاکٹر عبیداللہ کو ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین کی زیر صدارت ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 ربیع الاول کو ضلعی سطح پر’’ سیرت النبیؐ کانفرنس‘‘منعقد کی جائے گی، جس کے مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں