مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ملک میں اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام ہے۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے کارکنان اپنی سب بندی اور تیاری کریں۔ پی کے 82 میں کارکنان کے اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے بھر پور کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر عوام کی خدمت کریں گے اور اگلے انتخابات میں عوام ایم ایم اے کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے
