Swat

رسول کریم ؐ کی سیرتِ طیبہ کامیابی کا زینہ اور مشعل راہ ہے، محمد امین

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا ہے کہ رسول کریم ؐ کی سیرتِ طیبہ مسلمانوں کے لیے رہتی دنیا تک کامیابی کا زینہ اور مشعل راہ ہے۔ امتِ مسلمہ سیرتِ طیبہ سے سابق حاصل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ جماعتِ اسلامی اس ملک میں رسولِ کریم ؐ کے نفاذ کردہ نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ اسلامی نظام میں امیر غریب سب یکساں ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹانگار مٹہ میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ممتاز عالم دین مولانا مسیح گل بخاری، امیر زون ثناء اللہ فاروقی اور خائستہ باچا نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں