سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین اور این اے 3کے امیدوار مولانا حجت اللہ نے کہاہے کہ عوامی مسائل کاحل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ عوام 25جولائی کو اپنا ووٹ ایمان دار، دیانت دار امیدواروں کے حق میں استعمال کریں۔اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ پہلے بھی قوم کی خدمت کی ہے۔ آئندہ بھی عوامی خدمت، مشن ہے۔ مینگورہ میں گھر گھر پینے کا صاف پانی پہنچانااولین ترجیح ہے۔ گذشتہ دس سالوں میں مینگورہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے میگا پروجیکٹ کا نہ ملنا منتخب نمائندوں کی نا اہلی تھی۔مینگورہ سٹی کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے جامع پلان تیار ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گنبدمیرہ اور دیگر مختلف جگہوں پر انتخابی جلسوں اورکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
