Swat

مختلف ٹریفک حادثات،کم سن بچے سمیت دو افراد جاں بحق، تین زخمی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں کم سن بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں ڈمپر کی ٹکر سے چھ سالہ آدم خان جاں بحق ہوگیا۔ تحصیل کبل کے علاقہ توتانو بانڈئی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لقمان جاں بحق اور اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں پک اپ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں