سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں ہراساں کرنے پر نوجوان کو قتل کرنے والی جواں سال خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق ملزمہ عزت بیگم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ملزمہ کو جیل بھجوادیا ہے۔ خاتون عزت بیگم نے گزشتہ روز ہراساں کرنے پر اپنے گاؤں کے ایک شادی شدہ نوجوان حضرت بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور خود پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوکر گرفتاری دی تھی۔
Swat
