Swat

موبائل ایپس انسٹالیشن میں احتیاط لازمی ہے، عطاء اللہ خان بابا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) موبائل ایپس انسٹالیشن میں خیال رکھا جائے۔ باالخصوص حکومتی شخصیات زیادہ محتاط رہیں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا مکمل ڈیٹا غیر محفوظ ہوجائے۔ کچھ ایپس ایسے بھی ہیں جنہیں انسٹال کرنے سے پہلے وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے ڈیٹا تک جانے کی اجازت ہوگی اور آپ او کے بٹن دباکر دراصل خطرے اور مصیبت کو اجازت دے دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی ٹی ایکسپرٹ و سافٹ ویئر انجینئر عطاء اللہ خان نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’دسوات رنگونہ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، جو دُبئی کی سافٹ ویئر کمپنی کے منتظم بھی ہیں۔ عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی آئی ٹی پالیسی درست سمت میں جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے اور اینڈرائیڈ موبائل نے تو یہ کام انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ اس کے ساتھ خبروں اور معلومات تک رسائی بھی آسان ہوچکی ہے لیکن یہ سارا سسٹم غیر محفوظ ہے۔ لہٰذا احتیاط سے اس کا استعمال کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں