Swat

گردوں کی صحت کے لیے کھانے پینے کی اشیا میں احتیاط ضروری ہے، ڈاکٹر محمد ارشد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  گردوں کے امراض کی روک تھام کے لیے ورزش، متوازن غذا کا استعمال اور حد درجہ احتیاط ضروری ہے۔ کھانے پینے کی اشیا میں احتیاط اور ڈاکٹر سے بروقت مشورہ کیا جائے۔ شوگر اور بلڈپریشر کے مریض خاص طور پر زیادہ احتیاط کریں۔ ان خیالات کا اظہار نفرالوجسٹ ڈاکٹر محمد ارشد خان نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ”رنگونہ دسوات“ میں گردوں کے امراض پر مذاکرہ کے دوران ا ظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ارشد خان کا کہنا تھا کہ گردوں میں پتھریاں اکثر اندرونی زخم بنا کر بہت خرابی کا باعث بنتی ہیں۔ گردوں کی پتھریاں دوقسم کی ہوتی ہیں۔ ایک خوراک کے باعث بنتی ہیں اور دوسری پیدائشی ہوتی ہیں جنہیں مورثی کہا جاتا ہے۔ لہٰذا خوراک میں احتیاط اور گردوں میں پائی جانے والی پتھری کی بروقت تشخیص کرکے علاج کیا جائے۔ اس کے ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ڈاکٹر سے بروقت رجوع اور زیادہ سے زیادہ پیدل چلا کریں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں