Swat

وزیر اعلیٰ سے سوات میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے توقعات ہیں، حاجی رحمت علی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے تعاؤن سے بلدیاتی نظام کے ذریعے بھی علاقے کے زیادہ تر مسائل حل کر دیے گئے ہیں۔ مزید بھی حل کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان سے عنقریب ملاقات کرکے اس پسماندہ تحصیل کی ترقی کے لیے میگا منصوبوں کی نشان دہی اور آغاز کروں گا، جن میں سوات کو دیر پائیں سے ملانے والی توتانو بانڈئی کی سیاحتی شاہراہ کی تعمیر و توسیع بھی شامل ہے۔ محمود خان سوات کے سپوت اور ہم سب کے سربراہ ہیں۔ ان سے سوات میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے کافی زیادہ توقعات ہیں۔ بلدیاتی نظام نچلی سطح کا نظام ہے اور گلی کوچوں سے مسائل و مشکلات کا پتا لگا کر ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’د سوات رنگونہ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں