Swat

سوات پولیس کا رمضان المبارک کے لیے سیکورٹی پلان کا اعلان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کا رمضان المبارک کے لیے سیکورٹی پلان کا اعلان، نمازِ تراویح، سحری اور افطاری کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات، گشت کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد سعید خان کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں سیکورٹی کے لیے خصوصی پلان کا اعلان کردیا جس کے مطابق مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں سحری،افطاری اور نمازِ تراویح کے اوقات کے لییسیکورٹی کے فول پروف انتظامات تشکیل دے دیے گئے۔ شہروں اور بازاروں میں افطاری کے اوقات میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی، جو ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہو۔ ضلع بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور بازاروں، مساجد کے باہر اور رش والے مقامات پر ریگولر پولیس سمیت سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں