Swat

ن لیگ کے مقامی رہنماؤں کی گمشدگی کا معمہ حل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ کے مقامی رہنماؤں کی گمشدگی کے خلاف جگہ جگہ احتجاج اور کبل بازار میں مکمل ہڑتال کے بعد سوات پولیس نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ان کی گرفتاری پانچ ماہ پرانے مقدمے میں ظاہر کردی۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالغفور اور سابق تحصیل کونسلر عثمان غنی کے خلاف 13جنوری کو کبل تھانہ میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ن لیگ کے عہدیداروں کے مطابق انہوں نے اس مقدمہ میں عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کی تھی۔جب وہ تھانہ کبل میں اس کی کاپی دینے گئے، تو اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کو ن لیگ اور تاجروں کی ہڑتال اور شدید احتجاج کے بعد اتوار کی شام سوات پولیس کی جانب سے پریس ریلیز جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ مینگورہ پولیس نے عبدالغفور اور عثمان غنی کو 18 جنوری بروز ہفتہ مینگورہ سے گرفتار کیا  ہے۔ پولیس کے مطابق 9اگست کو مینگورہ میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے پر ان کو گرفتار کیا گیا۔ اتوار کو مجسٹریٹ کی عدالت میں ان کو پیش کیا گیا جن کو عدالت نے جو ڈیشل ریمانڈ پر تیمرگرہ جیل بھیج دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔