Swat

واسا مینگورہ کی طرف سے شہر اور نواحی علاقوں میں پانی کی کمی کا تھرٹ الرٹ جاری

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   واسا مینگورہ نے شہر اور نواحی علاقوں میں پانی کی کمی کا تھرٹ الرٹ جاری کردیا۔ ٹیوب ویلز میں پانی کی سطح دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے، عوام پانی کے استعمال میں احتیاط کریں۔ ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے سی ای او شیدا محمد خان اور ڈپٹی جنرل منیجر آصف سلیم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں پانی کی کمی کا تھرٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس میں گنبد میرہ، بارامہ، سورغر، گل کدہ نمبر 1 اور شریف آباد میں ٹیوب ویلز میں پانی کی سطح دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ آئندہ کیلئے لائحہ عمل بھی طے  کیا جا رہا ہے، تاکہ شہر میں بغیر کسی تعطل کے پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے اور عوام کو مشکل نہ ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں