Swat

واسا کی جانب سے مینگورہ خوڑ میں صفائی کاکام شروع

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ڈبلیو ایس ایس سی(واسا مینگورہ) کی جانب سے مینگورہ خوڑ میں صفائی کاکام شروع کردیا گیا۔ مینگورہ خوڑ سمیت نواحی علاقوں کی صفائی کے لیے گرینڈ مہم جاری ہے، جس میں گل کدہ، سیدو شریف، مینگورہ، فیض آباد، امان کوٹ، رحیم آباد، شریف آباد، خواجہ آباد اور دیگر علاقوں میں مختلف ٹیمیں صفائی میں مصروف ہیں۔ وہ خوڑ سمیت علاقے کی صفائی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مہم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف سلیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مینگورہ خوڑ جو کبھی شہر کی خوبصورتی کا زریعہ تھا اور یہاں پر عوام تفریح کے لیے آتے ہیں،لیکن اس میں گند پھینکنے کی وجہ سے یہ خوڑ شہر کی خوبصورتی پر بدنما داغ بن گیا ہے۔ اس کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔