Swat

خوازہ خیلہ سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل خوازہ خیلہ کے مختلف علاقوں میں سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں صرف چملتئی کے گاؤں میں دو افراد سانپ کے ڈسنے سے موت کے منھ میں چلے گئے ہیں جن میں چالیس سالہ اختر علی ولد محب اللہ اور ایک آٹھ سالہ بچہ شامل ہیں۔ تحصیل خوازہ خیلہ ہی کے علاقے مشکومئی میں بھی محمد زادہ نامی شخص کو ڈس لیا، جب کہ بابو کے علاقے میں زیب سر خان کو بھی ڈس لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو سوات کے اسپتالوں میں منتقل کیاگیا، مگر ویکسین نہ ہونے کے باعث مریضوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں