Swat

سوات، درجہ چہارم ملازمین کا حالیہ بجٹ کے خلاف ہڑتال اور مظاہرہ

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات کے درجہ چہارم ملازمین نے حالیہ بجٹ کے خلاف مکمل ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ودودیہ ہائی سکول سے مکان باغ تک احتجاجی مارچ کیا، جہاں مظاہرین سے اپنے خطاب میں ضلعی صدر سید خطاب نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں حکمرانوں نے اپنوں کو نواز ا کر ان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا ہے اور درجہئ چہارم ملازمین کو بالکل نظر اندازکردیا ہے جوظلم وناانصافی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس بجٹ میں ہمیں بالکل مایوس ونظر اندازکیا ہے۔ یہ ملازم کش پالیسی اورظالمانہ اقدامات مزید برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت جلدازجلد مہنگائی کے اس دور میں درجہئ چہارم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے سمیت انہیں جائز حقوق دے۔ بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ درجہئ چہارم ملازمین صوبائی حکومت کا حصہ ہے۔ صوبائی حکومت نے ابھی تک بجٹ پیش نہیں کیا۔ سوات میں درجہئ چہارم ملازمین نے بجٹ پیش ہونے سے پہلے بجٹ کو ظالمانہ قرار دے کر مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں