سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر سوات میں بھی ریلیاں نکالئی گئیں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جماعت اسلامی ضلع سوات کے صدر محمد امین کی قیادت میں گرین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بعد میں شہر میں ریلی نکالی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے فضل حکیم خان، تحصیل ناظم اکرام خان اور ایڈیشنل کمشنر نے بھی شرکت کی۔ خپل کور کے بچوں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی۔
Swat
