Swat

سوات، کورونا میں ہوٹل انتظامیہ اور مہمانوں کے لئے آگاہی مہم بارے سمینار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  خیبر پختون خواہ کے محکمہ سیاحت کی جانب سے ”کورونا وائرس“ کے دوران ہوٹل انتظامیہ اور مہمانوں کے لئے آگاہی مہم کے سلسلے میں سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی محکمئ سیاحت غلام سعید اور سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان نے بھی شرکت کی۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے شعبہئ سیاحت کے پروفیسر اور نیشنل ٹوورازم کوآرڈی نیشن بورڈ کے صوبے کے واحد ممبر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ نے شرکا کو ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ محکمہئ سیاحت خیبر پختون خوا کے ڈائریکٹر جنرل غلام سعید نے بعد میں باخبر سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صوبائی حکومت کی زیادہ توجہ شعبہئ سیاحت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا ”جی ڈی پی“ سیاحت کی وجہ سے چالیس سے پچاس فیصد ہے۔ خیبر پختون خوا کی سیاحت سے ”جی ڈی پی“ دو فیصد ہے۔ اب حکومت کی کوشش سے اس کو چالیس فیصد تک پہنچایا جائے گا۔ صوبائی حکومت سیاحت کے شعبے میں جو اقدامات کررہی ہے، وہ دو سال میں لوگوں کو نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں