Swat

وزیر اعلیٰ کے حلقہ میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے حلقہ پی کے 9کے علاقہ چپریال میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی ،شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر مسلسل بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے شدیدنعرے بازی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محکمہ واپڈا کی جانب سے مسلسل بجلی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں