(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں شہری نے مہنگائی سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔ محمد اسحاق مقامی ریسٹورنٹ میں ملازم تھا اور حالیہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ میں اس کا گزارا مشکل تھا جس سے تنگ آکر وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھا اور میں ن لائن کو ہاتھ لگایا جس سے وہ جھلس کر گرگیا اور جاں بحق ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس نے چند دن پہلے بھی کھمبے پر چڑھنے اور خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن مقامی دکانداروں نے اس کا راستہ روکا تھا۔
