(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے کہا ہے کہ کلاس فور ملازمین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ملازمین کی ڈیوٹی کے حوالے سے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدوشریف میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم اُو قاضی ریاض علی، ڈی ڈی ای او میل فضل خالق، کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سیدخطاب، عبدالاکبر خان،صابر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی سہیل احمد خان نے کہا کہ پہلے سے کلاس فور ملازمین کی ڈیوٹی کے حوالے سے عدالتی آرڈرز موجود ہیں جن کی روشنی میں اقدامات کرینگے۔
