Swat

تاجر برادری سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتی ہے، عبدالرحیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سینئر نائب صدر انورالدین اور جنرل سیکرٹری زوار خان نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ کوئی مسلمان اس ظالمانہ حرکت پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ حکومت پاکستان عالمی سطح پر یہ اہم مسئلہ اٹھاکر پاکستان کے مسلمانوں کی ترجمانی کا حق ادا کرے۔ واقعہ میں ملوث افراد اور ملک کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں نے دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچایا ہے۔ صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں