(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے خبردارکیاہے کہ اگربجلی لوڈشیڈنگ کاظالمانہ طریقہ کار ترک نہ کیا گیا، تو واپڈا دفاترکوتالے لگادیں گے۔ سوات اورملاکنڈڈویژن کے عوام مزید ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ واپڈا والوں کو اپناقبلہ خود درست کرناہوگا۔ بصورت دیگر وہ عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے۔ واپڈا کی بدمعاشی اب مزیدبرداشت نہیں کریں گے۔ بلوں میں یونٹس کے اندراج میں بھی ہیرا پھیری کی جا رہی ہے۔ پانی سے تیارہونے والی بجلی کے استعمال پر فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے لوگوں سے غنڈا ٹیکس کی وصولی جاری ہے۔ ملاکنڈڈویژن اورسوات میں ایساتاریخی احتجاج کریں گے کہ حکمران آزاد کشمیرکااحتجاج بھول جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
Swat
