Swat

ہر ماہ سوئی گیس قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کا برا حال ہے، عبدالرحیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے سوئی گیس نرخوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے سے مہنگائی کی دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں۔ اوپر سے ہر ماہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کا برا حال کر دیا ہے۔ متوسط طبقے کے لوگ اپنی ماہانہ تنخواہ بلوں میں جمع کرا رہے ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہونے کے باوجود یہاں کے عوام سے بجلی اور گیس بلوں میں بھاری ٹیکسز وصول کئے جا رہے ہیں، جو یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔ ملاکنڈ ڈویژ ن کے عوام پہلے سے کشیدہ حالات، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثر ہیں۔ وہ مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں