(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے دو حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تاج چوک مینگورہ میں گاڑی سے موٹر سائیکل بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار ثناء اللہ ستون سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔ گذشتہ روز ملم جبہ روڈ پر گاڑی سے ٹکرانے والا موٹر سائیکل سوار ہارون خان بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
