Swat

سندھ کے صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سوات میں بھی احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صحافی تنظیموں کی اپیل پرملک بھر کی طرح سوات میں بھی سندھ کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صحافیوں سے اپنے خطاب میں ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزاد عالم، سوات پریس کلب کے صدر رفیع اللہ خان اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر عیسیٰ خان خیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کی اب تک گرفتاری نہ ہونے سے سندھ حکومت اور محکمہ پولیس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں