(باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف اور مریم نواز یکم فروری کو سوات میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جلسہ گراسی فٹ بال سٹیڈیم مینگورہ میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں امیر مقام کی رہائش گاہ میں ان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں جلسہ کے انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔