(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات نے طلبہ کے وظائف کے فنڈ میں چار کروڑ روپے کا اضافہ کردیا۔ شرکا نے یونیورسٹی کی بہترین مالی نظم و ضبط کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ ایجنڈے کے تمام نکات منظور کیے گئے۔ زرعی یونیورسٹی سوات کی مالیاتی اور منصوبہ بندی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس زیرِ صدارت پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری جاوید اقبال، اعلیٰ تعلیمی کمیشن اسلام آباد کی ڈائیریکٹر مس سمینہ درانی، محکمہ زراعت کی ڈپٹی سیکریٹری مس عفت عنبرین، محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکریٹری حماد رضا، زرعی یونیورسٹی کے مشیر خزانہ اکبر خان اور ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر ابرارالحق نے شرکت کی۔ میاں اقبال شاہ اور غیور دانش نے اجلاس کی معاونت کی۔ اجلاس نے اپنے ساتویں اجلاس میں کی گئی سفاشات پر عمل درآمد، اینویسٹمنٹ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق، طلبہ کے لئے کانٹریبوٹری ویلفیئر فنڈ کا قیام، امتحانات اور ٹرانسپورٹ کے لئے فیسوں کا تعین، ایڈوائزر وں کی تعیناتی، وظائف کی صوبے کے تمام اضلاع کے طلبہ تک توسیع، اینویسٹمنٹ پالیسی کی منظوری، ملازمین کی کم سے کم تنخواہ چھتیس ہزار تک بڑھانے، یونیورسٹی میں اعلیٰ ماہرین کے لیکچر سیریز کا آغاز اور وظائف کے اینڈوومنٹ فنڈ میں چار کروڑ روپے کے اضافہ جیسے دور رس تجاویز پر غور کیا۔