(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی عدالتوں سے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔ بعد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا۔ ملزم کو جیل سے پیشی کے لئے عدالت لایا گیا تھا، جہاں وہ کمرہ عدالت میں اپنی پیشی کا انتظار کر رہا تھا کہ اس دوران ملزم نے ہتھکڑی کھول کر پولیس کو چکما دیا اور کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور بعد میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سیدو شریف پولیس نے ملزم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور دونوں پولیس اہلکاروں کو غفلت برتنے پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔