(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سوات میں سہ روزہ ٹریڈ شو کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ ٹریڈ شو 27 دسمبر سے 29 دسمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ ٹریڈ شو میں اسٹالز کے خواہش مند افراد 30 نومبر تک سوات چیمبر آف کامرس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ٹریڈ شو میں سواتی مصنوعات سمیت باہر کمپنیوں کو بھی اسٹال کیلئے جگہ دینے پر اتفاق ہوا۔ٹریڈ شو میں گورنر سمیت دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سوات چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد خورشید اقبال نے کی۔ اجلاس میں نائب صدر خالد خان، سابق صدر راحت علی خان، سابق صدر یوسف علی خان اور علی محمد خان شریک ہوئے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر ٹریڈ نعمان بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد محمد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان خیبر پختونخوا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔