Swat

سوات، بارش و برف باری سے ممکنہ نقصانات سے بچنے بارے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان کی زیرِ صدارت موسم سرما میں بارشوں و برف باری سے ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریلیف) اور سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بارشوں اور برف باری کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے پیش نظر ضروری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ کو تمام محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کو بارشوں اور برف باری کے دوران بھاری مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برف باری اوربارشوں کے نتیجے میں نقصانات سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات بروقت مکمل کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریلیف اور ہیومن رائٹس) اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر زخود نگرانی کریں۔ ضلعی انتظامیہ سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر اقدامات کرے اور سیاحوں کو پیشگی موسمی صورتحال سے آگاہ رکھیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں