Swat

وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، ایڈوکیٹ رضاء الدین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر رضاء الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سستے انصاف کو یقینی بنانے کیلئے بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات کو فروغ دینگے۔ بار اور بنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ وکلا برادری نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے، ان شاء اللہ اُن کے اعتماد پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔ وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردا رادا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لئے پر عزم ہے۔ ان شاء اللہ وکلا کے اعتماد پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور بار ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں