(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو تدریسی ہسپتال کو ایم ٹی آئی (MTI) پر دینے کے خلاف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، سول سائٹی، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈکس نے صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سیدو شریف ہسپتال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد، ڈاکٹر خالد محمود خالد، ڈاکٹر خواجہ عرفان، ڈاکٹر عبدالمنعم، فضل سبحان، عزیز الحق، اختر حسین، میاں سید نعیم، افتخار افضل، ارشاد علی خان، محمد اعجاز خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم والی سوات کے بنائے گئے اس تاریخی ہسپتال کو کسی بھی صورت ٹھیکیدار کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر سوات کے اراکینِ اسمبلی کی عوام کو سہولیات دینے کی اتنی ہی خواہش ہے، تو وہ سب سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو فعال بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ عید کے بعد اس سلسلے میں بھرپور عوامی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
