سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے موجودہ حکومت کا ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ سیاسی بورڈ کے تحت کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بھر پور احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی۔ گذشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر آفتاب انور اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریفارمز کے نام پر ضلعی ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ کے تحت ضلعی ہسپتال محکمہ کی بجائے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے بورڈز کے نیچے کام کرے گا، جس میں ادارہ جاتی پریکٹس کے نام پر مریضوں سے کنسلٹیشن اور سرجری کے ہزاروں روپے چارجز لے گی۔ صبح 10 روپے کے پرچے والے مریض کو بیڈ اور آپریشن کے لئے مہینوں انتظار کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کی نجکاری کرکے عوام کو اس بنیادی حق سے محرم کرنے کی سازش کررہی ہے، جس کو وائی ڈی اے یکسر مسترد کرتی ہے اور اس کے خلاف ہر ممکن حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔
Swat
