Swat

ہسپتال کے لئے نئے آلات نہ خریدنے پر سول سوسائٹی کا احتجاج

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں سیدوشریف تدریسی اسپتال کی نئی عمارت مکمل ہونے کے بعد نیا سامان اور آلات خریدنے کی بجائے سنٹرل اسپتال سے ڈی ایچ کیو کا سامان منتقل کرنے کے خلاف سول سوسائٹی نے سیدوشریف روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بلدیاتی نمائندوں اور تاجربرداری نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ سے ڈی ایچ کیو اسپتال کی فعالیت اور نوٹیفکشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس کا اعلان انہوں نے اپنے دورہئ سوات کے دوران کیا تھا۔ بعدازاں مظاہرین نے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں ایم ایس ڈاکٹر گلشن حسین کے ساتھ مذاکرات کئے اور ان کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔