Swat

سوات، شاہی محل تنازع، سابق صوبائی وزیر فضل حکیم کا جرگہ کا فیصلہ ماننے سے انکار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)والئی سوات کی شاہی حویلی کے حوالے سے سابق صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے جرگہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے شاہی خاندان کی جانب سے جرگہ کو جمع کئے جانے والی 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لینے سے انکار کردیا۔ سابق صوبائی وزیر کے خاندان اور شاہی خاندان کے درمیان تنازع کے بعد ایک جرگہ تشکیل دیا گیا تھا اور دونوں فریقین نے جرگے کو تحریری ’’واک‘‘ (اختیار) دیا تھا جس میں جرگے کہ فیصلے کو فریقین نے کہا تھا کہ ان کو جرگے کا ہر فیصلہ قابل قبول ہوگا۔ جرگہ نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہی خاندان کو ڈیڑھ ماہ میں 40 کروڑ 64 لاکھ روپے جرگہ کے پاس جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔ شاہی خاندان نے رقم مقررہ تاریخ سے پندرہ دن پہلے جرگے کے پاس جمع کرادی جس کے بعد جرگہ نے سابق صوبائی وزیر کو رقم وصول کرنے اور شاہی حویلی دو ماہ میں خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان نے رقم دینے میں دیر کی ہے، جس کی وجہ سے وہ اب رقم لینے اور شاہی حویلی خالی کرنے کا پابند نہیں۔ جرگے کے سربراہ عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ جرگے نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا ہے اور دونوں فریق جرگے کا فیصلہ تسلیم کرنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں