Swat

سوات یونیورسٹی، طلبہ کو دور جدید کے علوم سے بہرہ ور کرانے کے لیے کوشاں ہے، ڈاکٹر محمد جمال

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام )   تعلیم قوموں کے عروج و زوال کا اصل پیمانہ ہے۔ سوات یونیورسٹی اپنے طلبہ کو دور جدید کے علوم سے بہرہ ور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یونیورسٹی کے زیر اہتمام نئے کیمپس منتقلی کے علاوہ 2.5 ارب روپے کی لاگت سے نئے شعبہ جات کی سکیمیں بھی پائپ لائن میں ہیں۔ ان کی بدولت یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو علم و تحقیق کے جدید دور میں داخل کرنے اور تعلیمی انقلاب کا خواب شرمندۂ تعبیر بنانے میں کامیابی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں کیا۔ سوات یونیورسٹی جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر جمال الدین اور ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد جمال خان کا کہنا تھا کہ سوات یونیورسٹی کی متعدد تعلیمی و تحقیقی سکیموں میں ایک یہ بھی ہے کہ یہاں کی انمول زرعی اجناس کی پروسیسنگ کرکے پوری دنیامیں متعارف کرایا جائے اور قومی مقبولیت میں اضافے کے علاوہ قیمتی زرمبادلہ کمایا جائے۔ کانجو ائیرپورٹ سے مسافر کارگو پروازوں کا آغاز سونے پر سہاگا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں