سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ پاک افغان سرحد کو 24گھنٹے کھولنے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں رواں ماہ وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں گے،حالات سخت ضرور ہیں مگر اُجالا قریب ہے بس عوام کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا، عمران خان قوم کی خاطر دورے پہ دورے کررہے ہیں، مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں جوتیس ہزار ارب روپے کا قرضہ چھوڑکر ملک کو دیوالیہ بنادیا، آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے مہم چلانے کی درخواست کرتاہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی حلقہ مٹہ میں سوئی گیس پائپ لائن اورچپریال روڈ کے افتتاح کے موقع پر تقریبات سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ 2009کی کشیدگی اور سیلاب کے بعد آبادی بہت بڑھ چکی صرف سوات نہیں بلکہ پورے ملک میں بڑھی ہے میڈیا اس حوالے سے مثبت مہم چلائے،انہوں ن کہاکہ حالات سخت ضرور ہیں مگر عمران خان دورے کررہے ہیں اوربہت جلد حالات بہتر ہوں گے،انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی کی عمارت کی جلد تکمیل ہوجائے گی اس میں کچھ مسائل تھے جو حل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سپیشل پولیس فورس کو مستقل کردیا گیا ہے اور اس کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے بہت جلد اسمبلی سے اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی انہوں نے کہاکہ سرکاری کالجوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے اورہر تحصیل کی سطح پر بھی ایک نیا کالج بنایا جائیگا۔انہوں نے چپریال میں بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اور نادراآفس کے قیام کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہاکہ احساس پرواگرام کا آغاز بھی خیبر پختونخوا سے کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ انصاف کارڈ اب صوبے کے تمام افراد کو مہیاکیا جائے گا اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو ایفا کیا جائے گا۔
Swat
