Swat

سوات، مزید 54 افراد کورونا سے متاثر، تعداد 1664 ہوگئی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں محکمہ صحت نے سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بتانے پر تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد کم اور صحت یاب افراد کی تعداد زیادہ بتانا شروع کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات میں مزید54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1664 ہوگئی ہے۔ 1002 مشتبہ افراد جن کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں کے نتائج کا انتظار ہے۔ مزید93افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 673ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے بھائی سمیت چار افراد جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، وہ ہسپتال کے کورونا وارڈ میں انتقال کر گئے تھے، لیکن محکمہئ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سات جون کے بعد سوات میں کورونا سے کسی کا انتقال نہیں ہوا۔ اب تک محکمہئ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق 54 افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔ سات جون کے بعد سرکاری ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کے پاس کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے۔ مگر دوسری طرف محکمہ صحت سات جون سے جاں بحق افراد کو چھپا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں