سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مرغیوں کے ذریعے کورونا وائرس پھیلنے کی افواہوں کے بعد بیشتر لوگوں نے چکن کھانا بند کردیا۔ گذشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی ہے کہ مرغ کے گوشت کے ذریعے کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ اس افواہ کے بعد بیشتر لوگوں نے چکن کھانا چھوڑ دیا ہے اور دکانداروں کے مطابق چکن کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
Swat
