(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اگر فاٹا، پاٹا میں ٹیکس واپسی کا فیصلہ نہیں لیا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائیگی۔ اگلے ماہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ بجلی اور گیس کے بل داخل نہیں کریں گے۔ نشاط چوک مینگورہ میں ٹیکس کے خلاف تاجروں اور مختلف تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاٹا اور فاٹا دہشت گردی کا شکار ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ یہاں کے لوگوں کو بلا سود قرضے فراہم کریں اور حکومتی مراعات دیں تاکہ یہاں کے لوگ اپنے پاوں پر کھڑے ہو جائیں اور اپنے کاروبار کو ٹھیک کریں لیکن اس کے بر عکس وفاقی حکومت نے یہاں پر بھاری ٹیکس لگا کر یہاں کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائیگی اور اگلے ماہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ بجلی اور گیس کے بل داخل نہیں کریں گے۔
Swat
