Swat

سابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ سے 8 سرکاری گاڑیاں برآمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے محکمہ ہاوسنگ کی 8 قیمتی سرکاری گاڑیاں برآمد کی گئیں، جن میں سے ایک گاڑی سابق وزیر کی گرل فرینڈ کے پاس تھی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گورنر راج کے نفاذ کے بعد سابق وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی سے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر سے محکمہ ہاوسنگ کے 8 قیمتی گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں، جو ان کے، رشتہ داروں کے پاس تھیں۔ ان میں سرکاری فیول بھی استعمال کیابجاتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہاؤسنگ کی ایک موٹر کار مع ڈرائیور سابق صوبائی وزیر نے اپنی گرل فرینڈ مسماۃ (ع) کو دی تھی۔ اس گاڑی کا فیول بھی محکمہ ہاؤسنگ برداشت کرتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد کی گرل فرینڈ سے سرکاری گاڑی اور ڈرائیور بھی واپس کرکے محکمہ ہاؤسنگ کے حوالے کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔