(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو مختلف واقعات میں سے ایک میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، دوسرے واقعے میں گولی چل جانے سے ایک شخص جاں ہوگیا۔مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں علی رحمان نے اپنے بھائی محمد اقبال پر فائرنگ کرکے اُسے قتل کردیا۔ مقتول آئس نشے کا عادی تھا اور گھر والے اس سے تنگ آگئے تھے۔ اس طرح مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں امتیاز ولد محمد ظاہر شاہ ساکن کالام، حال تختہ بند، پستول صاف کر رہا تھا کہ گولی چل گئی اور اسے لگی۔ نتیجتاً وہ جاں بحق ہوگیا۔ اپنے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے پستول سمیت گرفتار کرلیا۔
Swat
