چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ایسے دھڑ جڑے بچوں کی پیدائش دو لاکھ کیسوں میں ایک بار ہوتی ہے، ڈاکٹر نعیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چلڈرن سپیشلسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرنعیم اللہ کے مطابق ایسے بچوں کو کن جوائن بچے کہتے ہیں جن کی پیدائش دو لاکھ میں ایک ہوتی ہے۔ یہ بچے زیادہ تر افریقہ اور ساؤتھ ایشیا میں پیدا ہوتے ہیں جن میں سے پچاس فیصد مردہ پیدا ہوتے ہیں جبکہ تیس فیصد بچے پیدائش کے چالیس گھنٹے کے بعدمر جاتے ہیں۔ صرف بیس فیصد زندہ رہنے کے قابل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان بچوں کا علاج ممکن ہے۔ امریکہ انگلینڈ میں بھی ان کا علاج ممکن ہے لیکن سب سے سستا علاج ان کا سنگاپور میں ہوسکتا ہے جس پر ساٹھ لاکھ تک کا خرچہ آسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن سے قبل ان بچوں کی تشخیص اور ٹیسٹ کرائے جائیں گے، تاکہ پتہ چل جائے کہ ان کے اندورنی اعضا ایک ہیں یا الگ الگ جس کے لئے انہیں اسلام آباد یا لاہور جانا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان بچوں کے آپریشن پر 20سے لیکر 190گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے

Related posts

سیدو شریف، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بابِ جہانزیب کا افتتاح کردیا

Ba Khabar Swat

سوات، دہشت گردی/ سیلاب میں تباہ شدہ سکول تاحال تعمیر نہ ہوسکے

Ba Khabar Swat

مینگورہ، بلدیاتی امیدواروں کے بینر اتار دیے گئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment