چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیکڑوں کاشتکاروں کا اپنی زمینوں کے غلط انتقال کے خلاف مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیکڑوں کاشتکاروں نے اپنی زمینوں کو بندوبست کے وقت محکمہ جنگلات میں شامل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کمشنر دفتر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی کاشتکار کمیٹی کے صدر رحیم شاہ یوسف زئی، جنرل سیکرٹری ماسٹر خان زمان اور دیگر نے کہا کہ وہ پہاڑی علاقوں میں آباو اجداد کے وقت سے آباد ہیں اور اپنی زر خرید زمینوں میں کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ مویشی پالتے ہیں لیکن 1980ء سے86ء تک بندوبست کے وقت محکمہ مال نے ہماری ہزاروں ایکٹر زمین کو محکمہ فارسٹ کے کھاتے میں ڈال دیا اور ناخواندگی کی وجہ سے ہمیں علم نہ ہوا۔ اب جب محکمہ فارسٹ کے اہلکار نشانات لگا رہے تھے، تو ہمیں معلوم ہوا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کریں اور ایک کمیشن بنائی جائے، تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے۔ ورنہ پہاڑ ی علاقوں میں رہنے والے یہ ہزاروں خاندان کہا جائیں گے اور کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری زمینوں پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی گئی، تو ہم بھر پور مزاحمت اور احتجاج کریں گے

Related posts

کبل ملاپٹے، لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے والے ملزمان میں سے دو گرفتار

Ba Khabar Swat

مٹہ، نشے کے عادی شخص کی لاش مل گئی

Ba Khabar Swat

سوات، اذان مقابلوں میں اول آنے والے محمد حماد کے اعزاز میں تقریب

Ba Khabar Swat

Leave a Comment